سونے کی عالمی قیمتیں پہلی بار 3 ہزار ڈالر فی اونس سے بھی اوپرپہنچ گئی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق سونے کی قیمتیں ایک نیا ریکارڈ بناتے ہوئے 3,005 ڈالر تک جاپہنچی ہیں،قیمتوں میں اضافہ محفوظ سرمایہ کاری کی طلب میں اضافے کے باعث ہوا۔
استحکام کے حصول کے بعد معیشت ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے،وزیر اعظم
دوسری جانب آج پاکستان میں بھی فی تولہ سونا 4700 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ ، 14 ہزار روپے ہو گئی۔
اس کےعلاوہ دس گرام سونے کی قیمت 4030 روپے بڑھنے سے 2 لاکھ ، 69 ہزار 204 روپے پر پہنچ گئی۔
پاکستان کی آئی ایم ایف کو 2 ارب ڈالر قرض کی درخواست
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 90روپے کے اضافے سے 3 ہزار 530روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 77روپے کے اضافے سے 3 ہزار 26 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔