ہماری ویب | Mar 14, 2025
باکمال لوگ لاجواب سروس٬ آخر پی آئی اے نے اپنا یہ نعرہ ایک مرتبہ پھر سچ کر دکھایا- جی ہاں حال ہی میں پی آئی اے کے ایک طیارے کی لاہور میں ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ کا حیران کن واقعہ پیش آیا ہے- پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کے ایک ٹائر کی گمشدگی کا انکشاف اس وقت ہوا جب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ کے لینڈنگ کے بعد طیارے کا معائنہ کیا گیا- موصولہ رپورٹس کے طابق لاہور اے ٹی سی او کی جانب سے اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ پر ٹائر کی شافٹ کا ایک حصہ ملا، تاہم 14 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود کراچی یا لاہور ایئرپورٹ پر گمشدہ ٹائر نہیں مل سکا ہے۔ اے پی بی ایل ایس رجسٹریشن کے حامل ایئربس 320 طیارے کا ٹائر غائب ہونے کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے، قومی ایئر لائن کی ٹیم ٹائر کے بغیر پرواز کی لینڈنگ تحقیقات کے لیے لاہور پہنچ گئی، سیفٹی اینڈ انویسٹیگیشن حکام نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے ٹیک آف کے وقت طیارے کے ٹائر مکمل تھے، طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر نارمل لینڈنگ اور ٹیکسی کی، تحقیقات میں کچھ غائب پرزے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر ملے ہیں لیکن پورا مین وھیل اب تک غائب ہے۔ حتمی رپورٹ آنے پر اصل وجہ سامنے آئے گی ، تاہم ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ فاڈ (FOD – کسی بیرونی چیز کے ٹکرانے سے) کے باعث پہیہ خراب ہوا، جہاز نے لاہور بہ حفاظت اور انتہائی ہموار لینڈنگ کی، کیوں کہ جہاز کے ڈیزائن میں اس عمل کے لیے گنجائش رکھی جاتی ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More