پولیس کے 17 افسروں کو گریڈ 21 میں ترقی کی سفارشات منظور

ہم نیوز  |  Mar 14, 2025

اسلام آباد، چیئرمین ایف پی ایس سی کی زیر صدارت سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس، سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس میں پولیس سروس کے 17 افسروں کی ترقی کی سفارش ہوئی ہے۔

پولیس سروس کے 17 افسروں کو ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر گریڈ 21 میں ترقی کی سفارشات منظورکرلی گئیں ہیں۔

ترقی پانے والوں میں وقار احمد چوہان، خرم شکور، سعد اختر، زعیم اقبال شیخ، شہزادہ سلطان، آزاد خان، فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر ) وسیم احمد خان، ذوالفقار لارق، شرجیل کریم کھرل، اقبال دارہ دائیو، محمد طاہر، عباس احسن، سید خرم علی، ہمایوں بشیر تارڑ، محمد جعفر، ڈاکٹر طارق چوہان اور شکیل احمد درانی شامل ہیں۔

لاہور،ڈی آئی جی پولیس عمران کشور نے استعفیٰ دے دیا

پولیس سروس کے 32 افسروں کی بھی گریڈ 20 میں ڈی آئی جی کے عہدے پرترقی کی سفارشات منظورکرلی گئیں ہیں۔

ترقی پانے والوں میں فواد الدین، ریاض قریشی،محمد علی نیکوکارہ،عمران شوکت، فیصل بشیر میمن، جنید احمد، حسن اسد علوی،اعتزاز احمد گورایا،عصمت اللہ، ڈاکٹر فرخ علی،قاسم علی،آغا طاہر علاؤالدین، محمد ہارون جوئیہ، اسد سرفراز خان شامل ہیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء،نجیب الران بگوی،محمد عمر فاروق سلامت،صاحبزادہ بلال عمر، عامر عبداللہ نیازی،عرفان اللہ ،مصطفی حمید ملک،وزیر خان ناصر،برکت حسین ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

عمران شاہد، محمد قریش خان،سجاد خان اورگل ولی خان، شوکت علی کھاتیاں، شاد ابن مسیح، ڈاکٹر میاں سعید احمد، حسن مشتاق سکھیرا،عمر ریاض اور محمدعباس رضوی بھی 20 گریڈ میں ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More