سچ ٹی وی | Mar 13, 2025
خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے جنڈولہ میں پاک فوج کی پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنادیا۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ حملے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 سے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More