ملازمہ کو 50 ہزار دیے لیکن اس نے بچے کی سائیکل خرید لی۔۔ صحیفہ جبار کی تنقید صحیح یا غلط؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

ہماری ویب  |  Mar 13, 2025

"میں نے اپنی ملازمہ کی مدد کے لیے اسے 50 ہزار روپے دیے، لیکن جب میں نے دیکھا کہ اس نے یہ پیسے اپنے شوہر اور بچوں کے لیے عید کے کپڑے خریدنے اور اپنے بچے کے لیے نئی سائیکل لینے میں خرچ کر دیے، تو مجھے شدید افسوس ہوا۔ لوگ پیسوں کو سمجھداری سے خرچ کرنا نہیں جانتے!"

پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر صحیفہ جبار خٹک، جو اپنی بےباک رائے کے لیے جانی جاتی ہیں، اس بار ایک انوکھے تنازع کا شکار ہوگئی ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ملازمہ کے ذاتی فیصلوں پر تنقید کی اور اسے ناسمجھ قرار دیا۔

پوسٹ کے مطابق، صحیفہ جبار نے اپنی گھریلو ملازمہ کو 50 ہزار روپے بطور مدد دیے، تاکہ وہ اپنی ضروریات پوری کر سکے۔ تاہم، جب انہوں نے اور ان کی والدہ نے سوشل میڈیا پر دیکھا کہ ملازمہ نے یہ رقم اپنے شوہر اور بچوں کے لیے عید کے کپڑے خریدنے اور اپنے بچے کے لیے سائیکل لینے میں لگا دی، تو وہ ناراض ہوگئیں۔ صحیفہ جبار نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی پوسٹ لکھی، جس میں انہوں نے کہا کہ "لوگ سمجھداری سے پیسے خرچ نہیں کرتے!"

صحیفہ جبار کے اس بیان پر انٹرنیٹ صارفین نے سخت ردعمل دیا۔ لوگوں نے ان کے خیالات کو "ٹون ڈیف" قرار دیا اور کہا کہ اگر انہوں نے کسی کی مدد کی تھی، تو انہیں یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اس کی مرضی کے خلاف فیصلے مسلط کریں۔ صارفین کا کہنا تھا کہ "اگر وہ عورت اپنی محنت کی کمائی سے یہ چیزیں خریدتی، تب بھی آپ اعتراض کرتیں؟"

متعدد افراد نے صحیفہ جبار کو مشورہ دیا کہ "اگر مدد کرنی ہے تو خلوص نیت سے کرو، نہ کہ یہ دیکھنے کے لیے کہ وہ پیسے کہاں خرچ ہوتے ہیں!" جبکہ کچھ نے کہا کہ "اس عورت نے وہی کیا جو ہر ماں اور بیوی کرتی ہے – اپنے بچوں اور گھر والوں کی خوشی کو ترجیح دی!"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More