فیصل بینک گوگل والیٹ کے ذریعے پاکستان میں کانٹیکٹ لیس ادائیگیوں میں انقلاب لائے گا

ہماری ویب  |  Mar 13, 2025

13 مارچ، 2025: پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) اپنے صارفین کے لیے ایک منفرد سہولت متعارف کروارہا ہے، جس کے تحت فیصل نور اور ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز اپنے کارڈز کو گوگل والیٹ میں شامل کرسکیں گے۔

موبائل ادائیگی سروس فراہم کرنے والے عالمی ادارے گوگل والیٹ نے 12 مارچ سے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنی خدمات کا آغاز کردیا ہے۔فیصل بینک کے کارڈ ہولڈرز اپنے کارڈز کو گوگل والیٹ پر ڈیجیٹلائز کرسکیں گے جس سے انہیں پاکستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں تاجروں کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے کانٹیکٹ لیس ٹرانزیکشنز کی سہولت حاصل ہوگی۔

فیصل ہاؤس میں منعقدہ مارکیٹ فرسٹ پارٹنرشپ کے افتتاحی تقریب میں گوگل پے کی ہیڈ آف پیمنٹ پارٹنر Siew Chen Wayبھی موجود تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا، ”فیصل بینک پاکستان میں ڈیجیٹل جدت کے حوالے سے پیش پیش ہے، اور ہم ان کے ساتھ مارکیٹ لانچ پر تعاون کرنے پر بہت خوش ہیں۔“

فیصل بینک لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے کہا ''پاکستان میں گوگل والیٹ کا آغاز ملک کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے منظرنامے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔گوگل والیٹ کے ساتھ انضمام سے ہمارے صارفین ادائیگی کی ایک اور سہولت سے لطف اندوز ہوسکیں گے، جس سے کیش لیس ادائیگیوں اور جدت، ڈیجیٹل فرسٹ سلوشنز فراہم کرنے کے ہمارے ایجنڈے کو تقویت ملے گی۔''

ماسٹر کارڈ کے کنٹری منیجر پاکستان ارسلان خان نے کہا، '' فیصل بینک کے ساتھ ہماری خصوصی شراکت داری اسلامی فنانس اور ڈیجیٹل سلوشنز کی فراہمی میں اہم ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے ہم ایسی مصنوعات تیار کر رہے ہیں جو صارفین کو بااختیار بناتی ہیں، ان کے بینکاری تجربے کو بہتر بناتی ہیں اور کارڈ ہولڈرز صنعت میں محفوظ، سودمند اور اعلیٰ درجے کی سہولتیں فراہم کرتی ہیں۔''

اس موقع پر ایف بی ایل کی ڈیجیٹل اینڈ کنزیومر بینکنگ کی سینئر ٹیم ممبران اور بینک کے ٹیکنالوجی اینبلمینٹ پارٹنرز یورونیٹ اور تھیلز کے کنٹری نمائندگان بھی موجود تھے۔ فیصل بینک کے صارفین باآسانی گوگل پلے اسٹور سے گوگل والیٹ ڈاؤن لوڈ کرکے اپنا نور کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ اس میں شامل کریں اور کانٹیکٹ لیس پیمنٹس کرنا شروع کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More