بالی وُڈ کے وہ ستارے جنہوں نے محبت کے لیے اپنا مذہب تبدیل کرلیا

اردو نیوز  |  Mar 12, 2025

کہتے ہیں کہ محبت کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور نہ ہی  سرحد ہوتی ہے اور کئی بالی وُڈ ستاروں نے اس کو سچ ثابت کر دیا ہے۔

بالی وُڈ انڈسٹری میں کئی ایک ستاروں نے اپنی محبت کو پانے کے لیے اپنا مذہب تبدیل کیا۔

شرمیلا ٹیگور اور منصور علی خانشرمیلا ٹیگور انڈیا کی مشہور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بنگالی فلموں سے کیا جس کے بعد بالی وُڈ میں بھی اپنی دھاک بٹھانے میں کامیاب رہیں۔ اپنے کیریئر کے عروج میں شرمیلا ٹیگور پٹودی خاندان کے نواب کے پیار میں گرفتار ہوگئیں۔

منصور علی خان پٹودی سیف علی خان کے والد تھے اور مسلمان تھے۔ شرمیلا ٹیگور نے ان سے شادی کے لیے اپنا مذہب تبدیل کرتے ہوئے اپنا نام بیگم عائشہ سلطان رکھا اور دونوں نے اپنے خاندان کی جانب سے مخالفت کے باوجود ایک دوسرے سے شادی کی۔

امرتا سنگھ اور سیف علی خان

مشہور بالی وُڈ اداکارہ امرتا سنگھ بھی ان بالی وُڈ ستاروں میں سے ہیں جنہوں نے اپنی محبت پانے کے لیے اپنا مذہب چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی۔ امرتا سنگھ کا تعلق سکھ گھرانے سے تھا لیکن انہوں نے شادی کے لیے مذہب تبدیل کیا اور مسلمان ہوگئیں۔

تاہم ان کی شادی زیادہ عرصے تک کامیاب نہیں رہی اور اس کا اختتام طلاق کی صورت میں ہوا۔ اس جوڑے کے دو بچے بھی ہیں۔ بیٹی سارہ علی خان اب خود بھی بالی وُڈ سٹار ہیں۔

ہیما مالنی اور دھر میندردھرمیندر بالی وڈ فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اور اپنے وقت کے دلکش ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھرمیندر نے ہیما مالنی سے شادی کے لیے 1979 میں اسلام قبول کیا تھا۔

دھرمیندر اپنی پہلی اہلیہ کو طلاق نہیں دینا چاہتے تھے، لیکن ہندو میرج ایکٹ کے مطابق دوسری شادی بھی نہیں کرسکتے تھے (فائل فوٹو: فیس بک)دھرمیندر کی شادی پرکاش کور سے ہوچکی تھی، تاہم وہ اداکارہ ہیما مالنی کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔

دھرمیندر اپنی پہلی اہلیہ کو طلاق نہیں دینا چاہتے تھے، لیکن ہندو میرج ایکٹ کے مطابق وہ دوسری شادی بھی نہیں کرسکتے تھے۔

چنانچہ انہوں نے اسلام قبول کیا اور ہیما سے شادی کرلی۔ تب سے وہ دو الگ الگ فیملیز سنبھال رہے ہیں۔

وویان دسینا اور نورین علیرئیلٹی شو بگ باس کے رنر اپ اور ٹیلی ویژن کی مشہور اداکار وویان دسینا نے 2019 میں اسلام قبول کیا تھا۔ انہوں نے 2022 میں صحافی نورین علی سے شادی کی تھی۔

راکھی ساونت اور عادل خانبالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کر کے بزنس مین عادل خان درانی سے شادی کی۔ راکھی ساونت کی جانب سے مذہب تبدیل کرنے پر 2022 میں تنازع بھی ہوا تھا، تاہم بعد میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More