پولن الرجی ، اسلام آباد میں شہتوت کے 10 ہزار درخت کاٹنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Mar 12, 2025

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد سے جنگلی شہتوت کے تمام درخت کاٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہتوت کی جگہ ہزاروں دیسی پودے لگائے جائیں گے۔

یہ فیصلہ سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اجلاس کے دوران کیا گیا، اجلاس میں دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔

پولن پر قابو، اسلام آبادمیں جنگلی شہتوت کی کٹائی شروع

اجلاس کو بتایا گیا کہ شہری ہر سال بڑے پیمانے پر پولن الرجی کا شکار ہو رہے ہیں، جنگلی شہتوت کے درخت اسلام آباد میں، خاص طور پر بہار کے موسم میں لوگوں کی بڑی تعداد کو متاثر کرتے ہیں۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شکر پڑیاں میں  10 ہزار سے زائد شہتوت کے درخت کاٹنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جگہ نئے ہزاروں دیسی درخت لگائے جائیں۔

مارکیٹ میں الرجی کے ملاوٹ شدہ انجکشن فروخت ہونےکا انکشاف

شہتوت کے درختوں سے ہوا میں پھیلنے والے پولن کے ذرات ، شدید قسم کی سانس کی الرجی اور بیماریوں کا سبب بنتے ہیں ، سی ڈی اے کے اقدام سے عوام کو سانس اور دمے کی بیماریوں سے نجات ملے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More