ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کی ڈیوائس ایس 25 ایج کو اپریل 16 (جنوبی کوریا) اور اپریل 15 (دیگر خطوں) میں متعارف کرایا جانا متوقع ہے۔
لیکن لیک ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس 25 ایج 256 جی بی ورژن کی قیمت مبینہ طور پر 2 لاکھ 88 ہزار روپے (1030 ڈالر) جبکہ 512 جی بی ورژن کی قیمت 3 لاکھ 13 ہزار روپے (1120 ڈالر) ہوگی۔
سام سنگ مبینہ طور ایک ٹی بی کے آپشن کو چھوڑتے ہوئے صرف 256 جی بی اور 512 جی بی ورژنز متعارف کرائے گا۔
اگر بتائی گئی قیمتیں درست نکلتی ہیں تو ایس 25 ایچ کی قیمت ایس 25+ (930 ڈالر) اور ایس 25 الٹرا (1167 ڈالر) کے درمیان ہوگی۔
واضح رہے سام سنگ کی جانب سے مئی میں دستیاب ہونے والے اپنے اس فون کی ابتدائی طور پر 40 ہزار یونٹس کی محدود سپلائی متوقع ہے۔