جیل میرے لئے نئی بات نہیں ، چاہیں تو پھانسی دیدیں ، یوسف رضا گیلانی کا جج سے مکالمہ

ہم نیوز  |  Mar 07, 2025

 ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اینٹی کرپشن عدالت کے جج کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

سماعت کے دوران جج نے یوسف گیلانی سے استفسار کیا آپ کس جیل میں جانا چاہیں گے، کراچی، ملتان یا اسلام آباد، یوسف گیلانی نے جواب دیا کہ میں جیل سے نہیں ڈرتا، ہمارے لیے جیل نئی بات نہیں چاہیں تو مجھے پھانسی دے دیں، جس پر جج مسکرا دیئے۔

ٹڈاپ کرپشن کیس ، یوسف رضا گیلانی تین مقدمات میں بری

جج نے سوال کیا آپ کو گھر کی جیل کیوں پسند نہیں؟ یوسف گیلانی نے کہا میرا آبائی گھر ملتان ہے، فیملی لاہور اور سینیٹ آفس اسلام آباد ہے۔

بعد ازاں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج نے کہا کہ گیلانی صاحب، آپ پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا لہذا آپ باعزت بری ہیں جبکہ آپ کے خلاف بیان دینے والے اب اس کیس میں ملزم بن گئے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More