کوہلی کے آؤٹ ہونے پر انوشکا کا ردعمل وائرل

سچ ٹی وی  |  Mar 02, 2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے کے آخری میچ میں ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر اہلیہ انوشکا شرما کے ردعمل کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویرات کوہلی کا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کیرئیر کا 300 واں ون ڈے انٹرنیشنل ہے۔ پاکستان کے خلاف سنچری بنانے والے ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کے فلپس نے کوہلی کا شاندار کیچ لیا جس پر کوہلی بھی حیران نظر آئے۔ شوہر کے آؤٹ ہونے پر گراؤنڈ میں موجود انوشکا شرما نے بھی سرپر ہاتھ رکھ کر حیرانی کا اظہار کیا۔

   View this post on InstagramA post shared by ICC Hindi (@icchindiofficial)

انوشکا کے ردعمل کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More