افغانستان سے بات چیت ، وفاق ٹی او آرز جلد منظور کرے ، خیبر پختونخوا حکومت

ہم نیوز  |  Mar 02, 2025

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کے لیے وفاق ہماری حکومت کے ٹی او آرز جلد منظور کرے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کہ صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے ،وفاق ٹی او آرز کی منظوری میں مزید تاخیر سے گریز کرے۔

پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم حکمرانوں کے گلے پڑیں گے ، بیرسٹر سیف

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے، وفاق کو پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کے بیرونی دوروں پر کوئی اعتراض نہیں ہوتا تو وفاق اس اہم مسئلے پر سیاست کرنے سے گریز کرے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز بھارت سے اسموگ ڈپلومیسی کر سکتی ہیں تو دہشتگردی جیسے اہم مسئلے پر خیبر پختونخوا حکومت کی افغانستان سے بات چیت میں کیا حرج ہے؟۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More