اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کی مدت بڑھانے پر رضامند

سچ ٹی وی  |  Mar 02, 2025

اسرائیل نے غزہ میں جاری جنگ بندی معاہدے میں عارضی توسیع کی امریکی تجویز کو منظور کرلیا ہے، جس کا اعلان اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے کیا گیا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا تھا۔

بیان کے مطابق، جنگ بندی میں توسیع رمضان المبارک اور اپریل کے وسط میں یہودی تہوار کے دوران کی جائے گی، تاکہ حالات میں کچھ بہتری آسکے۔

اسرائیلی وزیراعظم آفس نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے پہلے روز زندہ یا مردہ یرغمالیوں کی نصف تعداد کو اسرائیل کے حوالے کر دیا جائے گا۔ تاہم اس معاہدے کے حوالے سے حماس یا ثالثی کردار ادا کرنے والے ممالک کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا تھا۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More