آذربائیجان کا دورہ مکمل، وزیراعظم ازبکستان کے دورے پر تاشقند پہنچ گئے

سچ ٹی وی  |  Feb 25, 2025

وزیراعظم شہباز شریف ازبکستان کے دو روزہ دورے پر تاشقند پہنچ گئے۔ وزیراعظم ازبکستان کے 2 روزہ دورے پرآذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے تاشقند پہنچے جہاں ازبک وزیراعظم، وزیرخارجہ اور تاشقند کے میئر نے ان کا استقبال کیا۔نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، وزیرِتجارت جام کمال خان، وزیرِ سرمایہ کاری عبدالعلیم خان سمیت دیگر ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم ازبک صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں اور پاک ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم نے آذربائیجان کے دارالحکومت میں قائم آسان خدمت مرکز کا دورہ کیا۔ آذر بائیجان کے حکام کی جانب سے وزیراعظم کو آسان خدمت مرکز میں عوام کو دی جانے والی سہولتوں سے متعلق اردو میں بھی بریفنگ دی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More