روبوٹ کا اچانک لوگوں پر حملہ۔۔ دل دہلا دینے والی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ! دیکھیں

ہماری ویب  |  Feb 23, 2025

چین میں ایک فیسٹیول کے دوران مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ نے ایسا کام کر دکھایا جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا! ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ یہ انسان نما روبوٹ اچانک تماشائیوں کے قریب پہنچتا ہے اور انھیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی سیکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال کو پہچانا، فوراً روبوٹ کو قابو میں کر لیا اور اسے پیچھے ہٹا دیا۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ حادثہ سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا، تاہم کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ روبوٹ کی حرکت جان بوجھ کر حملہ کرنے کی بجائے ایک تکنیکی خرابی کا نتیجہ تھی۔

یہ واقعہ اس بات کو بھی ثابت کرتا ہے کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں انسانوں کی حفاظت ہمیشہ اولین ترجیح ہونی چاہیے!

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More