حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں لوگ شریک

سچ ٹی وی  |  Feb 23, 2025

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ اور سیکریٹری جنرل ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حسن نصر اللّٰہ کو بیروت ایئرپورٹ روڈ کے قریب سپرد خاک کیا جائے گا، ان کا جسد خاکی تدفین کیلئے اسٹیڈیم سے لے جایا گیا، جہاں ہزاروں کی تعداد میں سوگواران موجود تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہاشم صفی الدین کو پیر کو جنوبی لبنان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ حسن نصر اللّٰہ اور سید ہاشم صفی الدین کے تاریخی جنازے میں شرکت کیلئے لبنان اور دنیا بھر سے لاکھوں افراد بیروت پہنچے تھے۔

بیروت میں امن و امان قائم رکھنے کےلیے فوج اور داخلی سیکیورٹی فورسز کے یونٹس تعینات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ حسن نصراللّٰہ 27 ستمبر 2024 کو اسرائیل کے جنوبی بیروت پر فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے، جس میں اسرائیلی جیٹ طیاروں نے 85 ٹن دھماکہ خیز مواد سے ضاحیہ میں 6 رہائشی عمارتیں تباہ کر دی تھیں۔ جبکہ سید ہاشم صفی الدین 3 اکتوبر 2024 کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More