ریحام خان کا عمران خان کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ

سچ ٹی وی  |  Feb 22, 2025

بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ اور سیاست دان ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان اگر پاؤں پکڑ لیں تو شاید کوئی ریلیف مل سکتا ہے تاہم انہیں زیادہ عرصے تک جیل میں رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحام خان نے بانی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک شخص کی ضمانت کے پیچھے سب پڑے ہیں جبکہ قیدی کی مدد تو ٹرمپ صاحب کریں گے سب کو اتنی فکر کیوں ہوگئی ہے ؟ درباری سیاست نہیں کرسکتی ہوں۔

ریحام خان نے کہا کہ ٹرمپ اپنے دوستوں کا بڑا خیال رکھتے اور یاری دوستی نبھاتے ہیں، تین ٹریلین ڈالر ان کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے، ایلون مسک ان کے ساتھ کھڑے تھے، یاری دوستی ذرا دیکھ کر بناتا ہے، ایک ٹیسلا کا مالک ہے ایکس کا مالک ہے، میٹا کا مالک ہے ایک ایمازون کا مالک ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوستی یاری پروگریسو دنیا کو چلانے والے لوگ نکھٹو روتے دھوتے معزول قسم کے دوستوں کو تباہ کرنے والے ایسے دوست کی ان کی نظر میں کیا ویلیو ہوگی، وہ گھاٹے کا سودا نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ خط لکھنے سے تو کچھ نہیں ہوگا تاہم اگر وہ پاؤں پکڑ لیں تو شاید کچھ ریلیف ملے مگر انہیں زیادہ عرصے تک جیل میں رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ قیدی کو ابھی دو سال بھی نہیں ہوئے کم از کم دو سال پورے ہوتا ہوا دیکھ رہی ہوں، کسی بھی کیریئر سیاست دان کو اتنی عرصے نہیں رکھا گیا، یہ کوئی صحیح بات نہیں چودہ سال یا پانچ سال رکھ سکتے ہیں۔

ریحام خان نے کہا کہ سیاسی جماعت جوائن کرنے سے بہتر خود پارٹی بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں، پی ٹی آئی حکومت کے دور میں ٹی وی پر بھی نہیں آسکتی تھی میڈیا کو فون کردیا جاتا تھا، اس وقت پی ٹی آئی سوشل ونگ کا چرچا ہے جسے سراہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، پی ٹی آئی کی سیاست چائنا کے خلاف تھی، مجھے جھنڈے والی گاڑی کی ضرورت نہیں۔

ریحام خان نے کہا کہ بانی چیئرمین کی بارے میں کوئی نیوز فالو نہیں کرتی اور کوئی دلچسپی بھی نہیں ہے، تین لیٹرز کو لکھوا لیے گئے ہیں، کچھ اور معافی تلافی کی خواہشات ہوں گی، تین خط کس طرح سے لکھے ہیں ناک سے لکھے یا سیاہی سے لکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب پیر بھی پڑنا پڑیں گے، میری گناہ گار آنکھوں نے ڈٹے ہوئے کپتانوں کو پیر پکڑتے دیکھا ہے، جب پیر پکڑے جائیں گے کچھ معافی تلافی اور ریلیز ہوگی۔

ریحام خان نے دعویٰ کیا کہ انہیں کوئی دوست ملک بھی رکھنے کو تیار نہیں ہے، جو مغربی ممالک ان کو رکھنے کے لیے بے چین ہیں مقتدرہ ان کو جانے نہیں دے گی، لمیٹڈ ریلیز میں دیکھ رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا امریکی صدر نہیں ہے جو ایسا کر رہا ہے، ان کی جو اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے وہ ایک لانگ ٹرم پلان ہوتا ہے، جن کے کندھوں پر آپ چڑھ کر آئے ہیں ان سے بنا کر رکھے۔

ریحام خان نے کہا کہ حکومت اسے کہتے ہیں جو گورننس کر رہی ہو، کراچی میں حکومت نظر آتی ہے نہ لاہور صاف نظر آتا ہے، گورننس ہوتی ہے جب لوگوں کی زندگیوں میں آسانی نظر آتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے آرام سے پچھلی سیٹ لے رکھی ہے اور پی ایم ایل این سارا ملبہ اٹھا رہی ہے، جو حکومت کر رہا ہے وہ پانچ سال سے زیادہ بھی پورا کرے گا۔

جو نو مئی کو بند ہوا وہ اب کہیں نہیں رکھتا، یہ معصوم لوگ ہیں یہ ورغلانے گئے ہیں، میرا سافٹ کارنر عوام کے لیے ہے، پی ٹی آئی لیڈر شپ کے لیے ہمدردی ہوتی تو حالات تبدیل ہوتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More