فرانس کے سکولوں میں بچوں کے بیگز کی اب پولیس تلاشی کیوں لے گی؟

اردو نیوز  |  Feb 22, 2025

فرانس میں پولیس پرتشدد واقعات کی روک تھام کے لیے سکول بیگز میں چھپائے گئے چاقو یا دیگر ہتھیاروں کی تلاشی لے گی۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فرانس کی وزیر تعلیم الزبتھ بورن نے کہا کہ یہ کارروائی موسم بہار میں شروع کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سکول کے گیٹ پر پریفیکٹ، نظام تعلیم کے نمائندوں اور پراسیکیوٹر کے ہمراہ بیگز کی تلاشی کا انتظام کیا جائے گا۔‘

ان کے مطابق بیگز کی تلاشی پولیس لے گی، جبکہ اساتذہ اور سکول کے سٹاف کو اس کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ سکولوں میں بڑھتے چاقو حملوں کے پیش نظر یہ پالیسی اختیار کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایسا ضابطہ بنانا چاہتی ہیں کہ اگر کسی بچے کے پاس تیز دھار والا ہتھیار برآمد ہو تو اسے ڈسپلن کونسل کے سامنے پیش کیا جائے۔ اور اس طرح کا کیس کسی استثنیٰ کے بغیر پراسیکیوٹر کے پاس جائے گا۔ پہلے پراسیکیوٹر کو ہیڈ ماسٹر کے کہنے پر بلایا جاتا تھا۔

رواں ماہ کے اوائل میں پیرس کے مضافات میں ایک ہائی سکول میں 17 سالہ لڑکا چاقو حملے میں بری طرح زخمی ہوا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سکولوں میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More