عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں: وفاقی حکومت

سچ ٹی وی  |  Feb 21, 2025

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایات لے کرآئندہ سماعت تک جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے جمعے تک ملتوی کردی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ شکیل آفریدی اور عافیہ صدیقی دونوں پاکستانی ہیں،پاکستان امریکہ قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سرداراعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے نئی ہدایات کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو سمتھ نے اس حوالے سے تجویز دی تھی،عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں ہے۔

جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے کہاکہ عافیہ صدیقی کی امریکہ عدالت میں رہائی سے متعلق پٹیشن کی حمایت سے پیچھے ہٹنے کے حکومتی بیان نے عدالت کو حیرت میں ڈال دیا،عدالت نے عافیہ صدیقی کی امریکہ عدالت میں رہائی کی درخواست پر حکومت کو کیا اعتراضات اگلے ہفتے جواب طلب کرتے ہوئے کہاکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لے کے بتائیں امریکہ عدالت میں دائر عافیہ صدیقی کی پٹیشن پر کیا اعتراض ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ شکیل آفریدی اور عافیہ صدیقی دونوں پاکستانی ہیں،پاکستان امریکہ قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں،جسٹس سرداراعجاز اسحاق خان نے کہاکہ شکیل آفریدی امریکہ کے لیے کیوں اہم ہیں،شکیل آفریدی کے کیس کو اسٹیٹس کیس ہے؟ عدالتی معاون زینب جنجوعہ نے کہاکہ شکیل آفریدی سزا یافتہ ہیں اپیل پشاور ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے۔

درخواست گزار وکیل عمران شفیق نے کہاکہ شکیل آفریدی پر جاسوسی سمیت معاونت کا الزام ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ ہم نے اس حوالے سے 19 فروری کو جواب جمع کروادیا ہے، جوباییڈن نے درخواست مسترد کردی لیکن خط کا جواب نہیں دیا۔

جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے کہاکہ وائٹ ہاؤس نے خط کا جواب ہی نہیں دیا بلکہ acknowledge بھی نہیں کیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لے کے بتائیں امریکہ عدالت میں دائر عافیہ صدیقی کی پٹیشن پر کیا اعتراض ہے،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایات لے کرآئندہ سماعت تک جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے جمعے تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More