نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے باہر

سچ ٹی وی  |  Feb 18, 2025

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ فرگوسن کو وارم اپ میچ کے دوران پیر میں تکلیف ہوئی تھی۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل نے طے کیا کہ فرگوسن چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہو پائیں گے۔

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں لوکی فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین سیئرز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بین سیئرز ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے ہیں، انہیں بدھ کو کراچی میں ٹریننگ سیشن کے دوران انجری ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان کے صائم ایوب اور بھارت کے جسپرت بمراہ بھی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک ذاتی وجوہ کی بناء پر میگا ایونٹ سے باہر ہوئے ہیں۔

افغان اسپنر اے ایم غضنفر بھی فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے جبکہ جنوبی افریقا کو فاسٹ بولر اینرک نورکیا کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More