پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا جس نے ملک کو نقصان پہنچایا: وزیراعظم

سچ ٹی وی  |  Feb 17, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہوگا۔ سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے، پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا جس نے ملک کو نقصان پہنچایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے اور بینکوں کا مارک اپ ریٹ بہتر ہوا ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی، معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے بھی دن رات محنت کی ہے لیکن ابھی مزید محنت درکار ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے، پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا جس نے ملک کو نقصان پہنچایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More