محکمہ موسمیات نے گرمی سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

سچ ٹی وی  |  Feb 17, 2025

شہر قائد میں موسم سرما کے اختتام کے ساتھ ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی دن کے اوقات میں موسم گرم رہیگا، شہر میں آج زیادہ سے زیادہ پارہ 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی اگر بات کی جائے تو شہر کا فضائی معیار خراب ہے، ہوامیں آلودہ ذرات کی مقدار 158 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پچھلے 4 ماہ کے دوران 40 فی صد کم بارشیں ہونے کے پیش نظر خشک سالی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کی 52 فی صد کمی کے ساتھ صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشیں کم ہونے پر سب سے زیادہ شعبہ زراعت کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں ریکارڈ نہیں کی گئیں، جس کے نتیجے میں یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری کے درمیان معمول سے 40 فی صد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

صوبہ سندھ میں 52، بلوچستان میں 45 اور پنجاب میں 42 فی صد معمول سے کم بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم بارشوں کے باعث موسم گرما جلد آنے کا امکان ہے۔

سندھ میں بھی کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدر آباد سمیت 10 شہروں میں ہلکی خشک سالی کے آثار ہیں۔ ماہرین کے مطابق ’ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے فوری نمٹنا ضروری ہے تاکہ خشک سالی جیسے مسائل کو روکا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More