پاکستان ٹیم کیلئے چیمپئنزٹرافی سے قبل اچھی خبر

سچ ٹی وی  |  Feb 17, 2025

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے شروع ہونے سے محض چند دن قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر آگئی، رائٹ آرم فاسٹ بولر فٹ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق پیسر حارث رؤف فٹ ہیں اور 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے لیے دستیاب ہونگے، فاسٹ بولر حارث رؤف اپنی انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

حارث حال ہی میں ختم ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے سینے کی نچلی طرف پٹھوں میں تناؤ کا شکار ہوئے تھے۔

خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حارث اب ٹھیک ہیں اور سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے بعد انہیں جو آرام دیا گیا تھا اس سے انھیں صحت یاب ہونے میں مدد ملی ہے۔

8 سال بعد ہونے والے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن و میزبان پاکستان اور نیوزلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 19 فروری کو کراچی کے نوتعمیر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More