بلاول بھٹو آکسفورڈ یونین سے کب خطاب کریں گے؟

سچ ٹی وی  |  Feb 16, 2025

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آکسفورڈ یونین کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

آکسفورڈ یونین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری پیغام کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کریں گے۔

بینظیر بھٹو اڑتالیس برس پہلے آکسفورڈ یونین کی پہلی خاتون ایشین صدر بنی تھیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 1977ء میں بینظیر بھٹو نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے کئی رکاوٹوں کو عبور کیا اور آہنگی کو فروغ دیا۔

بیان کے مطابق آکسفورڈ یونین سے اس سے پہلے نینسی پیلوسی، تھریسا مے اور ڈیوڈ کیمرون جیسے عالمی رہنما خطاب کرچکے ہیں۔

آکسفورڈ یونین سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری جمہوریت، عالمی سیاست اور لیڈرشپ پر بات کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More