کوئی بھی فنکار خوبصورتی کی بنا پر نام نہیں کما سکتا، صبا قمر

ہم نیوز  |  Feb 16, 2025

اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ کوئی بھی فنکار صرف خوبصورتی کی بنا پر نام نہیں کما سکتا بلکہ اس کیلئے فن کے رموز پر بھی عبور حاصل ہونا چاہیے۔

اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ مشکل وقت کے دوستوں کو فراموش کیا ہے اور نہ ایسا کر سکتی ہوں، ایسے لوگ زندگی کا سرمایہ ہوتے ہیں۔

تین ویڈیوز بناکر ہی پتہ چل گیا وی لاگنگ مشکل ترین کام ہے، حرا سومرو

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز سمیت کوئی بھی شعبہ ہو اگر آپ اس کی مہارت نہیں رکھتے تو آپ آگے نہیں بڑھ سکتے۔

یہ نہیں کہا جا سکتا کہ شوبز میں خوبصورت چہرے ہی کامیابی حاصل کرتے ہیں بلکہ اس کے برعکس فن پر عبور رکھنے والوں نے زیادہ نام کمایا ہے۔مشکل حالات میں جن دوستوں نے ساتھ دیا ہے انہیں زندگی میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More