سرخ سیلاب کیسے آیا؟ تیز بارش میں بھی لوگ یہ مناظر دیکھنے پہنچ گئے۔۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Feb 14, 2025

دنیا قدرتی نظاروں سے بھری پڑی ہے جہاں ایک سے ایک چونکا دینے والے مناظر ہماری سوچ کو دنگ کر دیتے ہیں، اور انسان بے ساختہ یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ ایسا ہوا کیسے؟

حال ہی میں ایران کے جزیرے ہرمز پر موسلا دھار بارش کے بعد سرخ رنگ کا سیلاب آیا، جے دیکھنے لوگ اتنی خراب صورتحال میں بھی وہاں پہنچ گئے۔

سرخ سیلاب کی ویڈیوز جیسے ہی سوشل میڈیا آئیں، تیزی کے ساتھ وائرل ہو گئیں۔ جہاں ایک طرف صارفین اسے دیکھ کر حیرانگی کا شکار ہو گئے وہیں دوسری طرف یہ قدرتی منظر دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بھی خاصی دلچسپی بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق، جزیرے ہرمز کی چٹانوں میں بڑی مقدار میں آئرن آکسائیڈ اور ہیماٹائٹ پائی جاتی ہے، جسے مقامی لوگ "گولک" کے نام سے جانتے ہیں۔ اس جزیرے میں مینگروز کے درختوں کا ایک وسیع جنگل بھی ہے، جہاں ایسے درخت پائے جاتے ہیں جو کھارے پانی میں اگتے ہیں، اور ان میں سے اکثر سمندری پانی میں ڈوبنے کے باوجود زندہ رہتے ہیں۔

جزیرے ہرمز پر 70 سے زائد معدنیات پائی جاتی ہیں، اور سرخ، سبز، اور نارنجی رنگ کی چٹانیں قدرتی طور پر رنگین منظر پیش کرتی ہیں۔ جب یہاں بارش ہوتی ہے، تو سیلابی صورتِ حال میں پانی کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے، جو قدرتی طور پر ایک انوکھا منظر پیدا کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More