خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے ایک ہی گاؤں کے 13 نوجوان لیبیا کشتی حادثے میں ڈوب کر ہلاک ہوئے۔
وزارت خارجہ نے خیبر پختونخوا سے 16 نوجوانوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی جن میں سے 13 نوجوانوں کا تعلق ضلع کرم سے ہے۔
یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری
ہلاک شدہ نوجوان مبینہ طور پر ڈنکی لگا کر اچھے روزگار کیلئے ملک سے باہر گئے تھے،پچھلے دوسال میں پانچ سوسے زائد پاکستانی مختلف تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے کے واقعات میں جانیں گنوا چکے ہیں۔
ضلع کرم کے ہلاک شدہ نوجوانوں کے والدین نے حکومت سے اپنے پیاروں کی میتں واپس لانے کی درخواست کی ہے،ایف آئی اے نے ڈنکی لگانے والوں کے خاندانوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔