ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے زیر تعمیر چشمہ پاور پلانٹ یونٹ 5 کا دورہ کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے نیوکلیئر پاور جنریشن پروگرام کو کامیاب پروگرام قرار دیاگیا،زیادہ پائیدار اور ڈی کاربنائزڈ بجلی کی پیداوار کیلئے جوہری توانائی کے کردار پر زور دیا گیا،رافیل ماریانو گروسی نے چشمہ میں ریڈیو ایکٹیو ویسٹ انسینریٹر کا بھی افتتاح کیا۔
یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری
علاوہ ازیں ڈی جی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکولوجی لاہور کا دورہ بھی کیا،انہوں نے کینسراسپتال میں تشخیص و علاج کی سہولیات کا جائزہ لیا۔
رافیل ماریانو گروسی نے معیاری صحت کی سہولیات کیلئے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی کوششوں کو سراہا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ ادارہ کینسر کے علاج اور دیکھ بھال کیلئے نہایت قیمتی اثاثہ ہے۔
آپ کو انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکولوجی جیسے اسپتال پر فخر ہونا چاہیے ،اسپتال میں موجود سہولیات بہترین طبی عملے کی فرض سے وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی مدد سے ملک میں ساڑھے تین ارب ڈالرز کی بیرونی سرمایہ کاری
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 20 کینسر اسپتال انسانیت کی عظیم خدمت کر رہے ہیں ،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔
ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے نئی لیبارٹری اور طبی سہولیات کا افتتاح بھی کیا۔