چیمپئینز ٹرافی: کیون پیٹرسن نے اپنی فیورٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

سچ ٹی وی  |  Feb 13, 2025

انگلش کرکٹ ٹیم سابق کپتان اور کمنٹیٹر کیون پیٹرسن نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے اپنی ٹاپ 4 ٹیموں کی پیشگوئی کردی۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے فیورٹ ہیں۔

انکے علاوہ پیٹرسن نے حیران کن طور پر انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیموں کو ٹاپ فور سے باہر کرتے ہوئے دلیل دی کہ کینگروز کو مچل اسٹار، مچل مارش اور کپتان پیٹ کمنز کے جانے سے نقصان پہنچا ہے جبکہ انگلش ٹیم کی حالیہ شکست انہیں پریشان کرسکتی ہے۔

کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے علاوہ جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلنے کی حقدار ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا یعنی پاک بھارت ٹیموں کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More