اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید نکاح مکہ مکرمہ میں کرینگے

ہم نیوز  |  Feb 13, 2025

پاکستانی اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید پری ویڈنگ تقریب کراچی میں منانے کے بعد نکاح کیلئے سعودی عرب پہنچنے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا جو اداکارہ مومل شیخ نے اپنے گھر میں منعقد کی اوراس تقریب میں علی رحمان، علی سفینہ، حرا ترین، عمرعالم، وجاہت، شازیہ وجاہت، اشنا شاہ و دیگر نےشرکت کی۔

کامیاب شادی کیلئے مرد نظر اور عورت زبان پر کنٹرول رکھے، صاحبہ افضل

شادی کے بعد اسٹار جوڑی ان افواہوں کو سچ کرتی نظر آرہی ہے جو انکے نکاح کے حوالے سے زیرِ گردش تھیں کہ دونوں کا نکاح سعودی عرب کے شہر مکہ میں ہوگا۔

اگرچہ کبری خان اور گوہر رشید کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں دی گئی لیکن مومل شیخ نے فوٹو انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جو انکی مکہ مکرمہ میں موجودگی کا ثبوت ہیں۔

مومل شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں انکا اور انکے شوہر نادر نواز کے پاسپورٹ اور ٹریولنگ ٹکٹ رکھے دیکھے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More