آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے ایمبیسیڈرز کا اعلان

ہم نیوز  |  Feb 13, 2025

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے ایمبیسیڈرز کا اعلان کردیا ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد چیمپئنز ٹرافی کے ایمبیسڈر مقرر کئے گئے ہیں ، اس کے علاوہ سابق بھارتی کھلاڑی شیکھردھون اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی بھی ایمبیسڈر ہونگے۔

گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری ملازمین اثاثے ظاہر کرنے کے پابند

آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن بھی چیمپئنز ٹرافی کے ایمبیسڈر بن گئے ہیں۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کر دیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے نئے پرومو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم جلو گر ہیں۔ جبکہ پرومو میں چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو ملنے والے آئیکونک سفید کوٹ کو نمایاں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ لاہور، کراچی، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلی جائے گی۔ جبکہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز ٹین اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔

1600 روپے کی کمی سے سونا 3لاکھ 1ہزار 500روپے تولہ ہوگیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہو گا۔ اور چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا۔

چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ گروپ میں اے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More