عمران خان نے اہم پی ٹی آئی رہنما کو پارٹی سے نکال دیا

سچ ٹی وی  |  Feb 12, 2025

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا جائے۔

عمران خان کی جانب سے دی گئی ہدایات کے بعد پارٹی رہنما جلد شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کریں گے اور بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفا بھی طلب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More