حکومت کے پاس سب کچھ خود کرنیکی گنجائش نہیں ، تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ کام کرنا ہو گا ،وزیر خزانہ

ہم نیوز  |  Feb 12, 2025

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاشی ترقی اور اصلاحات پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے، سب اچھے کی خبریں آ رہی ہیں۔

سکیورٹی ایکسچینج کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے اہم ملاقات رہی، ملک میں میکرواکنامک استحکام آیا ہے، حکومتی کاوشوں کی بدولت میکرواکنام استحکام خوش آئند ہے، زراعت کے سیکٹر میں کچھ جدت آئی ہے۔

پاکستانی معیشت ترقی کر رہی ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف کی وزیر اعظم سے ملاقات

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کو اور طریقے سے دیکھنا ہے، موسمیاتی تبدیلی پر فائدہ مند گفتگو بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ سب خود کرے، نفع نقصان سے قطع نظر، کاروباری ادارے پرائیوٹ سیکٹر کو ہی چلانے چاہئیں، تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ کام کرنا ہو گا۔

اپنا گھر ٹھیک کئے بنا قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا پانا مشکل ہے، وزیر خزانہ

انہوں نے مزید کہا کہ انشورنس سیکٹر ایک اچھے موڑ پر ہے، جو بھی ایک سال میں حاصل کیا وہ سب کے سامنے ہے، ہمیں مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More