ترک صدر رجب طیب اردگان آج پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے

ہم نیوز  |  Feb 12, 2025

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

دفترخارجہ کے مطابق ترک صدر دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اورعالمی سیاسی صورتحال اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

لزبن، صدر زرداری کی پرتگال کے صدر سے ملاقات، پاکستانی دورے کی دعوت

ترک صدررجب طیب اردگان کل 13 فروری کو پاکستان میں مصروف دن گزاریں گے، وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعاون، تجارتی تعاون سمیت مختلف شعبوں کو زیر بحث لایا جائے۔

ترک صدرکے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، دورے کےدوران متعدد اہم معاہدوں اورایم او یوز پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ارگان پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کو آپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More