تمام ہائیکورٹس کے ججز کی تعیناتی میں یہ ممبران ساتھ ساتھ تھے، بیرسٹرعقیل ملک

ہم نیوز  |  Feb 12, 2025

ن  لیگ کے رہنما ومشیر وزارتِ قانون  بیرسٹر عقیل ملک  نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے اراکین نہیں بیٹھے، تمام ہائیکورٹس کے ججز کی تعیناتی میں یہ ممبران ساتھ ساتھ تھے۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک  نے کہا کہ یہ کہہ دینا کہ پراسس متنازعہ ہے تو پہلے کیوں بیٹھے؟ علی ظفر اور بیرسٹر گوہر نے کہا ہمیں ٹرانسفر سے کوئی مسئلہ نہیں۔

دباؤ میں آکر کسی کی عزت نفس مجروح نہیں کرینگے،چیئرمین نیب

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے پاس سینارٹی کا معاملہ جائےگا تو فیصلہ ہو جائےگا، پارلیمان سپریم  ہے اس نے ترمیم کی ہے ، ہر شہری کو آئین و قانون کا پابند ہونا ہے، ججز کی پہچان فیصلوں سے ہونی چاہیے۔

کسی نے ہاتھ سے قلم تو نہیں لیا، خط منظرعام پر پہلے اور جس کو دینا ہوتا ہے وہ بعد میں دیا جاتا ہے، پارلیمان کے وقار کو خراب کرنےمیں پی ٹی آئی سرفہرست ہے، پی ٹی آئی نے آرڈیننسز کی فیکٹری لگائی ہوئی تھی۔

کسی کو پارلیمنٹ کی عزت اور توقیر کو مجروح کرنے کا حق حاصل نہیں،اسپیکر قومی اسمبلی

انہوں نے کہا کہ پلے کارڈ اور بینرز لانے کی اجازت نہیں ہوتی،آپ تہذیب کے دائرے میں رہ کر اپنی بات کریں، وزیراعظم کے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دان بیٹھتے ہیں تو سیاسی معاملات پر بات چیت تو ہوتی ہے، سینارٹی کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان نے فائنل رولنگ دینی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More