لیبیا کشتی حادثے کی رپورٹ طلب ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی ہو گی ، شہباز شریف

ہم نیوز  |  Feb 11, 2025

وزیر اعظم شہباز شریف نے لیبیا کشتی حادثے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔

ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

لیبیا کشتی حادثے میں 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہے ہیں ، وزیر اعظم نے لیبیا کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے وزارتِ خارجہ کے حکام کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد مکمل کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے بھی ہدایت کی ہے۔

ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثے میں 7 پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More