ایلون مسک کے محکمے کو کام سے روکنا غلط اور پاگل پن ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

ہم نیوز  |  Feb 10, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے کو کام سے روکنے کے عدالتی فیصلے کو پاگل پن قرار دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جج کا ایلون مسک کے محکمے کو روکنا 100 فیصد غلط ہے ، حکومت اداروں میں فراڈ روکنا چاہتی ہے۔

حساس معلومات افشا ہونیکا خدشہ ، ایلون مسک کی ٹیم کو حکومتی نظام تک رسائی سے روک دیا گیا

انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ آپ کینیڈا کو ریاست بنانا چاہتے ہیں؟  پرامریکی صدر نے کہا کہ ہاں ایسا ہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا کو سبسڈی کی مد میں امریکا سالانہ 200 ارب ڈالر نقصان اٹھاتا ہے ، کینیڈا کے امریکی ریاست بن جانے سے ہمیں سبسڈی پر مسئلہ نہیں ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More