لاہور ہائیکورٹ میں نئے تعینات ہونے والے 9 ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب ہائیکورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں منعقد ہوئی جس میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ کے افسران نے بھی شرکت کی۔
سپریم کورٹ میں سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس، وکلا کی غیر حاضری، عدالت برہم
حلف اٹھانے والوں میں جسٹس حسن نواز مخدوم ، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان ، جسٹس سردار اکبر ، جسٹس احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس ، جسٹس جواد ظفر ، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک اویس خالد اور جسٹس چودھری سلطان محمود شامل ہیں۔
صوبائی و وفاقی لاء افسران اور سینئر وکلاء سمیت حلف اٹھانے والے ججز کی فیملیز اور عزیز و اقارب بھی حلف برداری تقریب میں شریک تھے۔