کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فرنچ کمپنیز کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فرانسیسی سفیر نے ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فرنچ کمپنیز کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اور فرانسیسی سفیر کی جانب سے سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی گئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ اور ملک کی معاشی صورتحال کے باعث ترقیاتی پروگرام متاثر ہوا۔ سیلاب متاثرین کے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اللہ کرے ہم پھر ٹیک آف کر سکیں، نواز شریف
زرعی ٹیکس پر انہوں نے کہا کہ زرعی زمینوں اور آبپاشی کے نظام کو بحال کیا گیا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) زراعت پر بھی ٹیکس لگانا چاہتا تھا۔ تاہم سندھ میں زرعی ٹیکس پہلے سے نافذ تھا لیکن زرعی ٹیکس 15 سے بڑھا کر 45 فیصد کر دیا گیا۔ زرعی ٹیکس 3 گنا بڑھایا گیا ہے جو بڑا بوجھ ہو گا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی اندرونی معاملہ نہیں۔ بلکہ دہشتگردی بیرونی سازش کے تحت کرائی جا رہی ہے۔ تاہم سیکیورٹی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ سندھ میں امن امان کی صورتحال بہت بہتر ہے۔