پاکستان کیخلاف میچ میں زخمی ہونیوالے راچن رویندرا سے متعلق اہم خبر

سچ ٹی وی  |  Feb 09, 2025

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے دوران کیوی کھلاڑی راچن رویندرا ماتھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

اب ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بتایا ہے کہ راچن کے ماتھے پر بال لگنے سے کٹ لگا تھا، انہیں 38 ویں اوور میں گیند ماتھے پر لگی تھی۔

کیوی آل راؤنڈر کی گراؤنڈ میں ٹریٹمنٹ کی گئی تھی تاہم اب ترجمان کا بتانا ہے کہ راچن رویندرا اس وقت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کرکٹر کی پہلی ہیڈ انجری اسسمنٹ درست آئی ہے لیکن ان کے مزید اسسمنٹ پروٹوکولز جاری رہیں گے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق راچن رویندرا کاکل جنوبی افریقا کے خلاف میچ کھیلنےکا امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More