وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کو ایرانی ہم منصب کا فون، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سچ ٹی وی  |  Feb 09, 2025

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم نے غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی تجویز کو انتہائی پریشان کن و غیر منصفانہ قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فلسطینیوں کے مسلسل بگڑتے ہوئے حالات پر تبادلہ خیال کیا، پاکستان نے معاملے پر غور کے لیے او آئی سی وزارئے خارجہ کا اجلاس بلانے کی حمایت سے بھی آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم نے غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی تجویز کو انتہائی پریشان کن و غیر منصفانہ قرار دیا۔

اسحٰق ڈار نے زور دیا کہ فلسطینی سر زمین فلسطینی عوام کی ہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہی واحد قابل عمل اور منصفانہ آپشن ہے ۔

پاکستان خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

وزیر خارجہ نے اس معاملے پر غور و خوض کے لیے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کے لیے پاکستان کی حمایت سے بھی آگاہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More