کیا حارث رؤف جنوبی افریقا کیخلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے؟ تفصیل سامنے آگئی

سچ ٹی وی  |  Feb 09, 2025

سہ فریقی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر حارث رؤف کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے میچ میں آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آج لاہور سے کراچی روانہ ہو گی، پاکستان کرکٹ ٹیم کل ٹریننگ سیشن نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کرے گی جہاں جنوبی افریقا سے ان کا مقابلہ 12 فروری کو شیڈول ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سیریز کے پہلے میچ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے پسلیوں کے درد کے باعث گراؤنڈ سے باہر جانے والے فاسٹ بولر حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم ٹیم مینجمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف حارث رؤف کو کھلا کر رسک نہیں لینا چاہتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو آرام دیے جانے کا امکان ہے تاہم حارث رؤف سے متعلق حتمی فیصلہ ایم آر آئی کی رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا۔

سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More