پی ٹی آئی آج احتجاج اور فساد کی سیاست کر رہی ہے، خواجہ آصف

ہم نیوز  |  Feb 08, 2025

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آج احتجاج اور فساد کی سیاست کررہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی آج احتجاج اور فساد کی سیاست کررہی ہے، چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز پر ہی احتجاج کا پروگرام بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج یوم تعمیر و ترقی منایا جارہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پھر احتجاج کاسلسلہ شروع کر دیا ہے،ایس سی او کانفرنس کے دوران اسلام آباد پر چڑھائی کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی کارکنوں سمیت گرفتار

ان کی فائرنگ سے ان کے اپنے ہی کارکنان جاں بحق ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں پرامن جلسوں پر کوئی اعتراض نہیں ہے،جلسوں کاانعقاد پرامن طریقے سے بھی ہوسکتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جب بھی پاکستان کی عزت کا سوال آتا ہے فسادی ٹولہ سر اٹھا لیتا ہے،سیاسی جماعتوں کو سیاسی اقدار اپنانی چاہئیں، انہوں نے کہا کہ ایک اور 9مئی اور 26نومبر کرنے کی اجازت نہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کے آپس میں بھی اختلافات ہیں، وزیراعلیٰ کہتے ہیں 99فیصد مطالبات منظور ہوگئے تھے تو پھر احتجاج کیوں؟ ٹرمپ آگیا مگر بانی پی ٹی آئی کاکچھ نہیں بن سکا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More