پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی نے طیاروں کے کپتانوں کو نئی ہدایات جاری کر دیں۔
پی اے اے نے نوٹم جاری کیا ہے جس پر ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے طیاروں کے کپتانوں کو نئی ہدایات دی گئی ہیں۔
نوٹم کے مطابق اسلام آباد اور لاہور ائیر پورٹس پر دوران پرواز جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے، کراچی اور لاہور انفارمیشن ریجن کے دیگر علاقوں میں بھی دشواری رپورٹ ہوئی۔
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نیوی گیشن میں دشواری کی صورت میں اے ٹی سی کو مدد کے لیے مطلع کریں، مزید بتایا گیا کہ جی پی ایس سگنل میں دشواری سے طیاروں کو مشکلات پیدا ہو سکتی ہے۔
جی پی ایس سگنل کی دشواری کی وجہ سے پروازوں کے روٹ سے ہٹنے کے سبب مسائل پیدا ہوتے ہیں۔