ماورا حسین کی ویڈیو وائرل

سچ ٹی وی  |  Feb 08, 2025

اداکارہ ماورا حسین کی شادی کی تقریبات میں ڈانس ویڈیوز کے بعد ان کی رخصتی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی نے پانچ فروری کو نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔

دونوں کی جانب سے شادی کی تصدیق کیے جانے کے بعد ان کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں۔

دونوں کی شادی کی تقریبات میں گلوکار فرحان سعید اور ان کی اہلیہ عروہ حسین نے بھی پرفارمنس کی اور ان کی پرفامنسز کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔

شادی کی تقریبات کے دوران ماروا حسین اور امیر گیلانی نے بھی مختلف مواقع پر گانوں پر رقص کرکے اپنی خوشیوں کو دوبالا کیا۔

اب ان کی شادی کی مزید ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں دلہا اور دلہن سمیت ان کے قریبی رشتے داروں کو پشتو گانوں پر بھی ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی کی بعض تقریبات روایتی پشتون انداز میں بھی منعقد ہوئیں، کیوں کہ دلہا امیر گیلانی پشتون خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

دونوں کی شادی کی تقریبات لاہور اور اسلام آباد میں ہوئیں، جن میں دونوں کےقریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

امیر گیلانی اور ماورا حسین کی شادی کی تقریبات میں زیادہ تر شوبز شخصیات کی شرکت کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے نہیں آئیں۔

اب سوشل میڈیا پر ماورا حسین کی رخصتی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں رخصتی کے وقت اپنی بہن اداکارہ عروہ حسین سمیت بھائی سے بھی روتے ہوئے پیا گھر جانے کی اجازت لیتی دکھائی دیتی ہیں۔

رخصتی کی ویڈیو میں اداکارہ کے دیگر اہل خانہ بھی دکھائی دیتے ہیں جب کہ دلہا کے رشتے دار بھی خوش خوش نظر آتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More