چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

سچ ٹی وی  |  Feb 08, 2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء ٹورنامنٹ کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے پاک فوج اور رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی جائے گی۔

ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق سیکیورٹی کے لیے رینجرز کی تعیناتی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلا دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More