امیتابھ بچن کی ٹوئٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

سچ ٹی وی  |  Feb 08, 2025

بالی ووڈ کے بگ بی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک نیا پیغام شیئر کیا ہے جس سے ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔

82 سالہ امیتابھ بچن نے اپنے پیغام میں مختصر الفاظ میں ’جانے کا وقت‘ لکھا، یہ پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا، سوشل میڈیا صارفین اور اداکار کے مداح ان کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

امیتابھ بچن کے مداح اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اس مختصر ٹوئٹ کی وضاحت طلب کر رہے ہیں اور ان کی صحت کیلئے دعائیں بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے 1969ء میں اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا اور وہ آج بھی بالی ووڈ کی کئی فلموں کا حصہ ہیں جو مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More