پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی کارکنوں سمیت گرفتار

ہم نیوز  |  Feb 08, 2025

ملتان میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی کو کارکنوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی اور کو کارکنوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سابق رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی اور ملتان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر دلیر مہار کو بھی حراست میں لیا گیا۔

26 نومبر احتجاج کیس، عدالت کا بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا حکم

تینوں افراد پل چٹھہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتارکئے گئے، ریلی نکالنے پر تحریک انصاف کے 10سے زائد کارکن بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

مہر بانو قریشی کی گرفتاری کے دوران کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی، کارکنوں نے پولیس کی گاڑی کو روکنے کی بھی بھرپور کوشش کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More