لاہور، محسن نقوی نے زبردست کام کیا، دل خوش ہوگیا، نجم سیٹھی

ہم نیوز  |  Feb 08, 2025

لاہور، سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ محسن نقوی نے زبردست کام کیا، دل خوش ہوگیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ  محسن نقوی نے ایک سال کے اندرسب تبدیل کردیا۔

چیمپئنز ٹرافی، قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ کی رونمائی

سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے قذافی اسٹیڈیم تقریب میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم کو دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے، محسن نقوی نے بہت محنت کی اوراچھی چیز بنا دی ہے،آئندہ سب کیلئے اچھے میچز دیکھنے کا موقع ملے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ذکاء اشرف اور نجم سیٹھی نے چمپئنز ٹرافی کو پاکستان لانے کی بنیاد رکھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More