نامور پاکستانی اداکارہ کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

سچ ٹی وی  |  Feb 07, 2025

پاکستان شوبز کی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

انجلین ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم وہ اپنی بیماری کا ہمت اور حوصلے سے مقابلہ کر رہی ہیں۔

کیموتھراپی کے عمل سے گزرنے والی انجلین ملک نے ان خواتین سے محبت اور یکجہتی کے طور پر اپنا سر منڈوا لیا ہے جو اس وقت اس عمل سے گزر رہی ہیں اور اپنے اس اقدام کو ان تمام خواتین کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام قرار دیا ہے جو کینسر جیسے مرض کا سامنا کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق وائرل ہونے والی پوسٹ کو ری پوسٹ کر کے خود کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی بیماری کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتے ہوئے روایتی خوبصورتی کے معیارات کو چیلنج کرنا چاہتی ہیں اور ان خواتین کیلئے ہمت و بہادری کی مثال بن رہی ہیں جو اس بیماری سے جنگ لڑ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی فنکار انجلین ملک کے لیے دعائیں کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More